اسلام آباد/کراچی۔۔۔۔وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی نے پہلے پاکستان حلال فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں حلال فورم کا انعقاد خوش آئند ہے،حلال انڈسٹری عالمی معیشت کا ایک اہم شعبہ بن چکی ہے۔ایک انٹرویومیں خالد حسین مگسی نے کہا کہ پاکستان میں حلال مصنوعات کی برآمدات بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حلال معیشت کے فروغ کے لیے سائنس، ٹیکنالوجی اور جدت ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی حلال مارکیٹ میں اہم مقام حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان حلال اتھارٹی ملک میں حلال مصنوعات کا قومی ریگولیٹری ادارہ ہے،حلال مصنوعات کے معیار اور سرٹیفکیشن کے نظام کو مزید موثر بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی معیار کی باہمی منظوری سے پاکستانی مصنوعات کی برآمدات بڑھائی جا سکتی ہیں۔ خالد حسین مگسی نے کہا کہ حلال انڈسٹری میں نوجوانوں اور چھوٹے کاروباروں کے لیے وسیع مواقع ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حلال مصنوعات کی عالمی منڈیوں تک رسائی کے لیے بین الاقوامی تعاون ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان حلال اتھارٹی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے، حلال شعبے میں عالمی اداروں کے ساتھ شراکت داری کو فروغ دیں گے۔ اپنے خطاب کے آخر میں خالد حسین مگسی نے پاکستان حلال فورم کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد بھی پیش کی۔
You can share this post!
administrator



