کوئٹہ۔۔۔۔۔۔صوبائی وزیر خزانہ و معدنیات میر شعیب نوشیروانی کی زیر صدارت بلوچستان ریونیو اتھارٹی کا پروگریسو جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین بلوچستان ریونیو اتھارٹی عبداللہ جان نورزئی سیکریٹری خزانہ جہانگیر کاکڑ اور فنانس کی تکنیکی ٹیم بھی موجود تھی۔قبل ازیں چیئرمین بلوچستان ریونیو اتھارٹی نے صوبائی وزیر خزانہ کو بریفنگ دی۔صوبائی وزیر خزانہ نے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان ریونیو اتھارٹی صوبے کی آمدن کا اہم ذریعہ ہے، ٹیکس نظام میں شفافیت اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ صوبائی محصولات میں اضافہ ہو سکے جس سے صوبے کے ہر شعبے پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں اور ترقی کا سفر مزید تیز ہوتے ہیں انہوں نے بی آر اے حکام کو سالانہ حدف حاصل کرنے پر زور دیا اور حکام کو گوادر بی آر اے دفتر کو فعال بنانے کی بھی ہدایت کی اس کے ساتھ بلوچستان رونیو اتھارٹی کو ڈیجیٹلائز کرنے پر صوبائی وزیر خزانہ نےاطمینان کا اظہار کیا۔
You can share this post!
administrator



