DAILY AFTAB QUETTA

بی جے پی اور آر ایس ایس ہمارے مذہبی جذبات سے نہ کھیلے،خلیل جارج

بی جے پی اور آر ایس ایس ہمارے مذہبی جذبات سے نہ کھیلے،خلیل جارج

کوئٹہ۔۔۔۔۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءسابق وفاقی و صوبائی وزیر خلیل جارج نے کہا ہے کہ ہندوستان انسانیت اور مذاہب کے خلاف بڑی منظم شرمناک مہم چلانے میں مصروف ہے جوکہ دنیا کے لئے بڑے خطرے کا باعث ہے مذہبی تعصب کے ذریعے نفرتوں کو بڑھایا جارہا ہے ہم انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس کا نوٹس لیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کہی اس موقع پر ثناءانتظار سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان انسانیت اور مذاہب کے خلاف بڑی منظم شرمناک مہم چلانے میں مصروف عمل ہے اس مہم کا سرغنہ موجودہ حکومت بی جے پی اور اس کے حواری آر ایپس ایس ہے جو دنیا کے لئے بڑے خطرے کا باعث ہے جس سے ہندوستان میں مذہبی تعصب، نفرتوں کو بڑھایا جارہا ہے ہندوستانی حکومت کھلے عام یہ اعلان کررہی ہے کہ ہندوستان ہندوو¿ں کا ہے جس نے ہندوستان میں رہنا ہے وہ ہندو مذہب اختیار کرے ورنہ ملک چھوڑ کر چلے جائیں یہ انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے انسانی حقوق کی تنظیموں کو اس کا نوٹس لینا چاہئے صدیوں سے پرانی ویٹی کن سٹی اور دیگر مذاہب کے مقدس مقامات کو ہندو مندر کی جگہ کہنا افسوسناک اور شرمناک ہے ہم اس کی مذمت کرتے ہیں بی جے پی اور آر ایس ایس کو متنبہ کرتے ہیں کہ ہمارے مذہبی جذبات سے نہ کھیلا جائے ہم تمام عبادت گاہوں کی دل سے عزت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی اقلیتوں سے بے شمار پیار کرتی ہے اور ہمیں مکمل مذہبی و سیاسی آزادی حاصل ہے جس کی مثال نہیں ملتی اور دوسری طرف ہندوستان جوکہ جمہوریت کا باپ کا چیمپئن بنا ہوا ہے وہاں اقلیتوں کا جینا حرام کیا جارہا ہے 20 کروڑ مسلمان،مسیحی، سکھ کی دل آزادی کی جارہی ہے آئے روز مسجدوں، گھرجا گھروں اور دیگر عبادت گاہوں کو نقصان پہنچایا جارہا ہے اقوام متحدہ سے اپیل کرتے ہیں کہ جس ملک میں اقلیتیں غیر محفوظ ہوں اس ملک کے حکمرانوں کو حکمرانی کا حق نہیں اس وقت سب سے بڑا دہشت گردی ہندوستان ہے جو پاکستان میں حالات کی خرابی کا ذمہ دار ہے بلوچستان میں امن وامان تباہ کرنے میں ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہندوستان کی روش رہی تو جلد ٹکڑے ٹکڑے ہوتا ہوا نظر آئے گا۔ سپہ سالار فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان کو ہر طرف سے محفوظ کر رکھا ہے اگر ہندوستان نے پھر کوئی جنگ مسلط کی تو شکست مقدر ہوگی۔

administrator

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اہم خبریں