DAILY AFTAB QUETTA

حکومت عوام کو صحت کی جدید سہولیات فراہم کرنے کےلئے اہم اقدامات کر رہی ہے، بخت محمد کاکڑ

حکومت عوام کو صحت کی جدید سہولیات فراہم کرنے کےلئے اہم اقدامات کر رہی ہے، بخت محمد کاکڑ

اوتھل۔۔۔صوبائی وزیر صحت بلوچستان میر بخت محمد کاکڑ اور سیکرٹری صحت بلوچستان مجیب الرحمان پانیزئی نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو صحت کی جدید سہولیات فراہم کرنے کے لیئے اہم اقدامات کر رہی ہے اور اس کے اچھے نتائج نکلے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے لسبیلہ ڈویڑن کے ہیڈکوارٹر اوتھل میں یونیسیف کے تعاون سے تیار کردہ صوبائی ڈرائی اسٹوریج ویئر ہاو¿س اور 250 کلوواٹ سولر پاور سسٹم کا افتتاح کے موقع پر کیا۔افتتاحی تقریب میں کمشنر قلات ڈویڑن سائرہ عطاء، ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرا بلوچ اور ڈی ایچ او لسبیلہ ڈاکٹر سید فرید اللہ شاہ ہاشمی نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایس ایس پی لسبیلہ نجیب اللہ پندرانی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لسبیلہ سراج کریم بلوچ، پی پی ایچ آئی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر منصور، ایم ایس سول اسپتال اوتھل ڈاکٹر اویس واجد سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔اس منصوبہ کو یونیسیف نے ویکسین الائنس (Gavi) کے تعاون سے مکمل کیا ہے، جس میں صوبائی سطح پر ویکسین اور دیگر ضروری طبی سامان کی محفوظ ذخیرہ اندوزی کے لیے ڈرائی اسٹوریج ویئر ہاو¿س کے ساتھ 250 کلوواٹ کا سولر پاور سسٹم بھی نصب کیا گیا ہے اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ لسبیلہ میں ایک ہفتے کے اندر ڈائیلسیز سینٹر کا افتتاح کیا جائے گا، جس سے لسبیلہ کی عوام کو صحت کی سہولت بہترین انداز میں میسر ہونگی اور حادثات میں زخمی ہونے والے مریضوں کو بروقت علاج کی سہولت ملے گی اور انسانی جانوں کے بچاو¿ میں مدد ملے گے انہوں نے کہا ہے کہ سول اسپتال اوتھل کو جلد دو ایمبولینسیں بھی فراہم کی جائیں گی۔ تاکہ علاقے کے عوام کو مشکلات کا سامنا نہ ہو جبکہ ان اقدامات سے علاقے کے مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی میں بہتری آئے گی۔

administrator

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اہم خبریں