لاہور۔۔۔۔۔دورہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کیلئے پاکستان کا ٹیسٹ اسکواڈ 16 کھلاڑیوں پر مشتمل ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کی جانب سے بتایا گیا کہ ابتدائی طور پر پاکستان کے 17 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا پلان تھا تاہم اب ٹیسٹ اسکواڈ کے 16 کھلاڑیوں پر مشتمل ہونے کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا کہ 16 رکنی اسکواڈ کے لیے ایک بیٹر کو اسکواڈ سے کم کیا جا سکتا ہے، سعود شکیل کا دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے اسکواڈ میں جگہ بنانا مشکل ہے تاہم انگلینڈ کے 3 ٹیسٹ میچز کیلئے انہیں اسکواڈ میں شامل کرنے کی تجویز ہے۔ذرائع کے مطابق اسکواڈ کو 16 کھلاڑیوں تک رکھنے پر مشاورت جاری ہے، پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان جلد متوقع ہے۔
You can share this post!
administrator
Related Articles
بلوچستان کی طالبات میں بے پناہ صلاحیتیں موجود…
- September 29, 2026



