کوئٹہ (این این آئی ) وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاون برائے اطلاعات و سیاسی امور شاہد رند نے ورلڈ ڈویلپمنٹ انفارمیشن ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ترقیاتی امور سے متعلق درست اور مستند معلومات تک عوام کی رسائی ان کا بنیادی حق اور شفاف حکمرانی کا اہم تقاضا ہے۔ باخبر شہری نہ صرف ترقیاتی منصوبوں سے بہتر طور پر مستفید ہوسکتے ہیں بلکہ حکومتی اقدامات کی نگرانی اور جوابدہی کے عمل میں بھی مو¿ثر کردار ادا کرسکتے ہیں۔ شاہد رند نے کہا کہ ترقیاتی معلومات کے حوالے سے عوامی شعور اجاگر کرنا اور ڈیجیٹل خواندگی کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے مستند معلومات کی بروقت فراہمی ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت یقینی بنانے، بدعنوانی کی روک تھام اور عوامی فلاح کے ثمرات مستحق افراد تک پہنچانے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی مو¿ثر منصوبہ بندی اور وسائل کی منصفانہ تقسیم کے لیے درست اعداد و شمار اور زمینی حقائق پر مبنی معلومات بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔ جب عوام کو ترقیاتی منصوبوں کے مقاصد، مختص وسائل، پیش رفت اور متوقع فوائد سے آگاہ کیا جاتا ہے تو عوامی اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے اور ترقیاتی عمل میں شہریوں کی شمولیت کو فروغ ملتا ہے۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ترقی کا حقیقی مقصد اس کے ثمرات معاشرے کے تمام طبقات، بالخصوص پسماندہ اور دور دراز علاقوں کے عوام تک پہنچانا ہے۔ اس مقصد کے حصول کے لیے ضروری ہے کہ ترقیاتی معلومات تک بلا امتیاز رسائی یقینی بنائی جائے اور عوام کو جدید ذرائع ابلاغ کے ذریعے آسان، قابلِ فہم اور مستند معلومات فراہم کی جائیں۔شاہد رند نے کہا کہ محکمہ اطلاعات عوام اور حکومت کے درمیان رابطے کا اہم ذریعہ ہے، جو ترقیاتی اقدامات، عوامی فلاحی منصوبوں اور حکومتی پالیسیوں سے متعلق آگاہی فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ ورلڈ ڈویلپمنٹ انفارمیشن ڈے اس عزم کی تجدید کا موقع ہے کہ معلومات تک عوام کی رسائی کو مزید مو¿ثر بنایا جائے، ڈیجیٹل ذرائع کے مثبت استعمال کو فروغ دیا جائے اور شفافیت، جوابدہی اور عوامی شرکت کی بنیاد پر پائیدار ترقی کی راہ ہموار کی جائے۔
You can share this post!
administrator



