کوئٹہ۔۔۔۔۔گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے اپنے پرنسپل سیکرٹری کے ہمراہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما ثنا انتظار کے بھائی، مرحوم آکاش عظیم، کے ایصالِ ثواب کے لیے مسلم لیگ (ن) کے سماجی کارکن مسٹر انتظار مسیح کی رہائش گاہ پر فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر سابق وفاقی وزیر مسٹر خلیل جارج بھی موجود تھے۔ انہوں نے مرحوم کی اہلیہ مسز الکا آکاش اور دیگر اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔
You can share this post!
administrator



